“Air Travel Getting Costlier?”
اوگرا نے جیٹ فیول کی قیمت میں 9 روپے 5 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔
قیمتوں میں ردوبدل کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 355 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت 329 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اوگرا نے حکومتی پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 3 سے 5 اکتوبر 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں بھی ردوبدل کیا تھا۔
اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوگئی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 399 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔
