EntertainmentTrending NEWSWorld

“M-6 Motorway Construction Resumes”

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے اگلے ماہ سکھرحیدر آباد موٹروے ایم 6 کی تعمیر شروع ہونے کی خوشخبری سنا دی۔
ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ تین دہائیوں کےانتظار کے بعد سکھر–حیدرآباد موٹروے کی تعمیر کا کام اگلے ماہ سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے کہ ہمیں اس تاریخی منصوبے کو عملی طور پہ شروع کرنے کا موقع ملا۔
ایم 6 نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے لیے تجارتی سرگرمیوں اور معاشی ترقی کو نئی رفتار دے گی۔
ان شاء اللہ اس منصوبے کی سنگِ بنیاد کی تقریب میں صدرِ مملکت، وزیراعظم پاکستان، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب، وزیراعلیٰ سندھ اور سندھ کابینہ کے تمام معزز اراکین کو خصوصی طور پر مدعو کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *