“Pakistan Squash Team Arrival”
ایشین گیمز میں میڈلز جیتنے والی پاکستانی اسکواش ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایچی-ناگویا 2026 ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قومی اسکواش ٹیم کے کھلاڑیوں کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔
پاکستانی اسکواش ٹیم نے ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے اپنے نام کیے اور ملک کا نام روشن کیا۔
قومی اسکواش ہیروز کی وطن واپسی پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی کامیابی کو قومی اعزاز قرار دیا گیا۔
