Assistant Commissioner Bhera Nimra Awais Removed from Post, Ordered to Report to Services Wing
حکومتِ پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (S&GAD) نے صوبے بھر میں 52 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) کی افسر نمرہ اویس کو اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ (ضلع سرگودھا) کے عہدے سے ہٹا کر فوری طور پر اگلے احکامات کے لیے سروسز ونگ (S&GAD) لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب اسی نوٹیفکیشن کے تحت اسسٹنٹ کمشنر (انڈر ٹریننگ) چکوال مہوش ارشاد کو فوری طور پر نیا اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
