Rare Half-Century-Old Photo of Masjid-e-Nabawi Captivates Viewers
مسجدِ نبوی ﷺ کی نصف صدی سے زائد پرانی ایک نایاب اور تاریخی بلیک اینڈ وائٹ تصویر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
تقریباً 1960ء یا 1970ء کی دہائی میں لی گئی اس یادگار تصویر میں مسجدِ نبوی ﷺ کے بیرونی صحن، گنبدِ خضرا اور قدیم میناروں کا سادہ مگر پرکشش منظر دیکھا جا سکتا ہے، جب جدید توسیعی منصوبے اور دیوہیکل چھتریاں نصب نہیں ہوئی تھیں۔ تصویر میں مسجد کے کشادہ صحن میں زائرین اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد پرسکون ماحول میں بیٹھی دکھائی دے رہی ہے، جبکہ پسِ منظر میں مدینہ منورہ کی قدیم عمارتیں نظر آ رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اس نایاب تاریخی جھلک کو بے حد پسند کر رہے ہیں اور ماضی کی سادگی و روحانیت سے بھرپور اس منظر کو ایمان افروز قرار دیتے ہوئے شیئر کر رہے ہیں۔
