Elon Musk Announces Two SpaceX Shares for Every Child in America
امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو شیئرز دینے کا اعلان کیا ہے، جن میں سے ایک شیئر کمپنی جبکہ دوسرا خود مسک اپنی ذاتی ملکیت سے فراہم کریں گے۔
مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں اس منصوبے کی تفصیلات بتائیں۔ اس سے قبل اسپیس ایکس نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں اعلان کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’’ٹرمپ اکاؤنٹس‘‘ پروگرام میں شامل ہر فعال اکاؤنٹ کے لیے کمپنی اپنا ایک کلاس اے کامن اسٹاک شیئر عطیہ کرے گی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایلون مسک بھی کمپنی کی جانب سے عطیہ کیے جانے والے شیئرز کے برابر تعداد میں اپنی ذاتی ملکیت سے شیئرز دیں گے۔
تاہم ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مسک کے ذاتی شیئرز بھی ٹرمپ اکاؤنٹس کے ذریعے بچوں کو منتقل ہوں گے یا ان کی تقسیم کا الگ طریقہ اختیار کیا جائے گا۔ اس حوالے سے بھی تفصیلات سامنے نہیں آئیں کہ بچے اپنے شیئرز فروخت کر سکیں گے یا نہیں۔
