Trending NEWSWorld

Federal Government Considers Including Cars Up to 1000cc in Petrol Relief Scheme

وفاقی حکومت نے وزیر اعظم فیول ریلیف اسکیم کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے 1000 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو بھی اس پروگرام میں شامل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، جس سے ملک بھر کے مزید لاکھوں صارفین کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
یہ پیش رفت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات پر وفاقی حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات کے بعد سامنے آئی ہے۔
اس حوالے سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے تصدیق کی ہے کہ حکومت اور جماعت اسلامی کی تکنیکی کمیٹیوں نے ریلیف پیکج سے متعلق تجاویز کے مسودے کو حتمی شکل دے دی ہے، جو اب منظوری کے لیے زیرِ غور ہیں۔ اس اقدام کا مقصد مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنا اور متوسط طبقے کے موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو براہِ راست فائدہ پہنچانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *