“Hareem Farooq Supports Cancer Hospital”
پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
حریم فاروق نے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کو محض ایک طبی ادارہ قرار دینے کے بجائے اسے کینسر کے مریضوں اور ان کے اہلخانہ کے لیے امید کی علامت قرار دیا۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ اسپتال صرف علاج کی سہولت فراہم کرنے والا ادارہ نہیں بلکہ مشکل وقت سے گزرنے والے مریضوں اور ان کے خاندانوں کے لیے امید، حوصلے اور سہارا بننے کی مثال ہے۔
حریم فاروق کی جانب سے شوکت خانم اسپتال کی خدمات کو سراہنے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی مثبت ردِعمل کا اظہار کیا۔
