“World-Class Gem Lab Announced”
پاکستان نے قیمتی پتھروں کے شعبے کو ترقی دینے اور اس کی معاشی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے اسلام آباد میں عالمی معیار کا جیم اسٹون سینٹر قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کے مطابق پاکستان کا قیمتی پتھروں کا شعبہ اربوں ڈالر کی معاشی سرگرمی پیدا کرنے اور ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شعبے کی منظم ترقی اور قیمتی وسائل کے ضیاع کو روکنے کے لیے جیم اسٹونز پالیسی پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے قیمتی پتھروں کی تیاری اور پراسیسنگ کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور بہتر طریقے متعارف کرانے پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ مقامی سطح پر قیمتی پتھروں کی کٹنگ، پالشنگ اور پراسیسنگ کے ذریعے ان کی قدر میں اضافہ اور برآمدی صلاحیت بہتر بنانے کا منصوبہ ہے۔
