EntertainmentTrending NEWSWorld

Iftekhar Thakur Statement about Stage Drama

معروف کامیڈین اور اسٹیج اداکار افتخار ٹھاکر نے اسٹیج فنکاروں کو تھیٹر چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

افتخار ٹھاکر نے حال ہی میں اسٹیج اداکار آصف اقبال کے انتقال پر شدید دکھ کا اظہار کیا. وہ ایک ایسے نظام سے مایوس نظر آئے جو ان کے بقول وعدہ خلافی، دھوکے اور بے ایمانی پر قائم ہے.

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیج پر پیش کیا جانے والا بہت سا مواد منفی گفتگو پر مبنی ہوتا ہے، جس کی ہمارا مذہب (اسلام) بالکل اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ماضی میں اس حوالے سے بات کر چکے ہیں، لہٰذا فنکاروں کو اسٹیج چھوڑ کر اللہ اور رسول ﷺ سے اپنا تعلق مضبوط کرنا چاہیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *