EntertainmentTrending NEWSWorld

Imaran Abbas Statement

عمران عباس نے مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی ﷺ کی حاضری کے موقع پر اپنے روحانی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ایک پُرسوز پیغام شیئر کیا ہے۔

عمران عباس نے مسجدِ نبوی ﷺ سے اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں عشقِ نبی ﷺ کی ایسی دولت نصیب ہوگئی ہے کہ اب کوئی انہیں مفلسِ زندگی نہ سمجھے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ عشقِ رسول ﷺ ایک ایسی نعمت ہے جو انسان کے دل کو حقیقی سکون اور روحانی دولت سے مالامال کر دیتی ہے۔

عمران عباس کی جانب سے شیئر کیا گیا یہ پیغام مسجدِ نبوی ﷺ کی روحانی فضا اور محبتِ رسول ﷺ کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے، جسے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جا رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *