Trending NEWSWorld

Iran’s Hormuz Island: The Beach That Glows Blue at Night

ایران کا جزیرہ ہرمز ، دنیا کے انوکھے ترین قدرتی عجائبات میں سے ایک ہے، جسے اس کے سرخ ساحل اور رات کے وقت نیلے اور سرخ رنگ کی جادوئی چمک کی وجہ سے ‘ریت کی چمکتی چادر’ کہا جاتا ہے۔ اس جزیرے کے ساحل کی سب سے بڑی خصوصیت یہاں کی ریت اور مٹی کا شوخ سرخ رنگ ہے، جو یہاں کی زمین میں آئرن آکسائیڈ اور دیگر معدنیات کی بھاری مقدار پائے جانے کی وجہ سے ہے۔
یہ دنیا کا واحد ساحل ہے جہاں کی مٹی سرخ رنگ کی ہے، اور جب دن کی روشنی اس پر پڑتی ہے، تو ایسا لگتا ہے جیسے پورے ساحل پر سرخ رنگ کا قالین یا چادر بچھا دی گئی ہو۔ یہاں تک کہ ساحل سے ٹکرانے والی سمندر کی لہریں بھی اس مٹی کی وجہ سے گہرے سرخ یا گلابی رنگ کی دکھائی دیتی ہیں، جو دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتا ہے۔
اس ساحل کا سب سے مسحور کن منظر رات کے وقت دیکھنے کو ملتا ہے، جب قدرت کا ایک اور حیرت انگیز مظہر یعنی بائیولومینسینس اس سرخ رنگ کے ساتھ مل جاتا ہے۔ رات کے اندھیرے میں جب سمندر کی لہریں اس سرخ ریت سے ٹکراتی ہیں، تو پانی میں موجود خوردبینی جاندار متحرک ہو کر چمکدار نیلی روشنی خارج کرتے ہیں۔
اس وقت ساحل پر ایک جادوئی سماں پیدا ہوتا ہے جہاں ایک طرف سرخ چمکتی ہوئی ریت ہوتی ہے اور دوسری طرف لہروں کی صورت میں نیلی لائٹس جگمگا رہی ہوتی ہیں۔ خواب گاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *