Lahore Safe City Camera Mistake: Pedestrian Woman Fined Rs 5,000 After Being Identified as Car
لاہور میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے دوران ایک دلچسپ اور حیران کن واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں نے فیصل ٹاؤن کے سینٹرل فلیٹس سگنل پر پیدل چلنے والی ایک خاتون کو غلط سمت (ون وے) میں آنے والی گاڑی سمجھ لیا۔
اس تکنیکی غلطی کے نتیجے میں سسٹم نے قریب ہی موجود ایک شہری، ڈاکٹر وقاص کی گاڑی کے نمبر پر 5 ہزار روپے کا ای چالان جاری کر دیا۔ معاملہ سامنے آنے پر متعلقہ حکام نے اسے سسٹم کی تکنیکی خرابی قرار دیتے ہوئے چالان کی درستگی کر دی ہے۔
