Trending NEWSWorld

Maryam Nawaz Highlights “Apni Chhet Apna Ghar” as the World’s Most Cost-Effective Housing Scheme

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ “اپنی چھت، اپنا گھر” اسکیم کے تحت اب تک ڈھائی لاکھ گھر تعمیر ہو چکے ہیں جبکہ آئندہ پانچ سال میں دس لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت شہری پہلے جتنا کرایہ ادا کرتے تھے، اب اس سے بھی کم ماہانہ قسط پر اپنے ذاتی گھر کے مالک بن رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ دنیا کا سب سے سستا اور تیز ترین رہائشی منصوبہ ہے جس کی کامیابی کی دنیا معترف ہے اور یہ جلد عالمی ریکارڈ توڑے گا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ اب وعدوں کا موسم گزر چکا اور ان کی تکمیل کا وقت ہے؛ بے گھر افراد اسکیم کے لیے درخواست دیں جنہیں 15 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے پر 312 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ قرضوں کی واپسی کی شرح 97.6 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *