Trending NEWSWorld

“Major Train Accident in Multan Claims Lives, Casualties Reported”

ملتان میں شیرشاہ پل کے قریب رحمٰن بابا ایکسپریس کی تمام 14 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ٹرین کراچی سے پشاور جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ متاثرہ مسافر اپنا سامان لے کر پٹڑی کے کنارے موجود ہیں۔

حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے نشتر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ ریلیف ٹرین بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے رحمٰن بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کی فوری اور بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *