SportsTrending NEWSWorld

“Rising Star: Young Swimmer Dominates Championship with 5 Medals”

لاہور کے ایچی سن کالج کے طالب علم زایان علی خان نے آل پاکستان انٹر اسکول سوئمنگ چیمپئن شپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

زایان علی خان نے انڈر 12 کیٹیگری میں بہترین تیراک کا اعزاز بھی حاصل کیا، جبکہ 200 میٹر فری اسٹائل مقابلے کا ریکارڈ توڑ کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

اس سے قبل 2024 میں بھی زایان نے نیشنل ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ میں نمایاں کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے انڈر 10 کیٹیگری کے 50 میٹر بیک اسٹروک مقابلے میں 40.73 سیکنڈز میں فاصلہ طے کرکے قومی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

کم عمری میں مسلسل کامیابیاں حاصل کرنے والے زایان علی خان کی کارکردگی پاکستان میں نوجوان سوئمنگ ٹیلنٹ کے لیے حوصلہ افزا مثال ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *