National Savings Pakistan Revises Profit Rates: General Savings Account Profit Rises to 10.50%
ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس کے پہلے پانچ منافعوں کی شرح 11.8 فیصد مقرر کی گئی ہے، جبکہ چھٹے منافع کی شرح 12.8 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 12.12 فیصد جبکہ بہبود، پنشنرز اور شہدا فیملی اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 12.96 فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔ قومی بچت نے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع میں اضافہ کیا ہے۔ تین ماہ کے سرٹیفکیٹس کی شرح 11.56 فیصد، چھ ماہ کے سرٹیفکیٹس کی 11.90 فیصد اور ایک سال کے سرٹیفکیٹس کی شرح 12.14 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ عام سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح 10.50 فیصد کر دی گئی ہے، جبکہ سروا اسلامی ٹرم اکاؤنٹ کے ایک سالہ پلان کی شرح 12.04 فیصد اور تین سالہ سروا اسلامی ٹرم سرٹیفکیٹ کی شرح 11.98 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ سروا اسلامی ٹرم سرٹیفکیٹ کے پانچ سالہ پلان کی شرح 12.12 فیصد پر برقرار ہے، جبکہ سروا اسلامی سیونگ اکاؤنٹ کی متوقع شرح 12.04 فیصد کر دی گئی ہے۔
