GC Women University Faisalabad and University of Dhaka Sign International Academic Partnership
جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد اور یونیورسٹی آف ڈھاکہ کے درمیان تعلیمی تعاون کا معاہدہ
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کی خصوصی کاوشوں سے جامعہ کے بین الاقوامی روابط میں اہم پیش رفت
فیصل آباد (پریس ریلیز): وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغۂ امتیاز) کی رہنمائی اور خصوصی کاوشوں سے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد (جی سی ڈبلیو یو ایف) نے بنگلہ دیش کی یونیورسٹی آف ڈھاکہ کے ساتھ تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے۔ یہ معاہدہ جامعہ کے بین الاقوامی روابط کو وسعت دینے اور عالمی سطح پر تعلیمی و تحقیقی اشتراک کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
معاہدے کے تحت دونوں جامعات اساتذہ اور طالبات کے تبادلے، وظائف کی فراہمی، مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور تحقیقی مقالات کی اشاعت میں تعاون کریں گی، جبکہ بین الاقوامی کانفرنسز، ورکشاپس، ویبینارز اور ثقافتی سرگرمیوں کا بھی مشترکہ انعقاد کیا جائے گا۔ اس اشتراک سے اساتذہ اور طالبات کو بین الاقوامی تعلیمی و تحقیقی مواقع سے استفادے اور علمی تجربات کے تبادلے کے نئے امکانات میسر آئیں گے۔
مفاہمتی یادداشت پر جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی جانب سے ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ثمین جبکہ یونیورسٹی آف ڈھاکہ کی جانب سے ٹریژرر پروفیسر ڈاکٹر ایم جہانگیر عالم چوہدری نے دستخط کیے۔
یہ معاہدہ جامعہ کے اس عزم کا عکاس ہے کہ وہ بین الاقوامی تعلیمی روابط کے فروغ، تحقیقی تعاون اور عالمی جامعات کے ساتھ ادارہ جاتی اشتراک کو مزید مضبوط بنائے گی۔
