Indian Sports Journalist Vikrant Gupta Praises Pakistani Pacer Ali Raza, Comparing Performance with Indian Bowlers
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 میں پاکستان شاہینز کے ہاتھوں انڈیا اے کی شکست کے بعد معروف بھارتی اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا بھی نوجوان پاکستانی فاسٹ بولر علی رضا کی شاندار بولنگ کے معترف ہو گئے ہیں۔
وکرانت گپتا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا ’’یہ ممکن ہی نہیں کہ پاکستان اے کے فاسٹ بولر علی رضا کی عمر محض 18 سال ہو، بالکل بھی نہیں! تاہم عمر سے قطع نظر، وہ ایک انتہائی شاندار اور باصلاحیت بولر دکھائی دیتے ہیں۔ ان کے پاس اچھی رفتار ہے، وہ گیند کو بہترین انداز میں اندر لاتے (ان سوئنگ کرتے) ہیں اور ان کی گیند بلے پر خاصی تیزی سے آتی ہے۔‘‘
وکرانت گپتا نے بھارتی بولرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’’ ایمانداری کی بات ہے کہ پاکستانی نوجوان پیسرز تجربہ کار بھارتی جوڑی ہرشیت رانا اور پرنس یادو کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر بولنگ کی ہے۔”
